بہاولپور میں ایپکا کے زیر اہتمام آج مظاہرہ

   بہاولپور میں ایپکا کے زیر اہتمام آج مظاہرہ

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) اپیکاکے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ آج چولستان آفس تاڈی سی آفس احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا اس سلسلہ میں 14 اکتوبرکواسلام آباد میں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

بھی پرامن دھرنادیاجائیگا ان خیالات کااظہار شمس العارفین‘ڈویژنل صدر اپیکا‘چیرمین محمدادریس غوری نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پورے ملک کے ملازمین مہنگائی پینشن گریجویٹی‘سالانہ انکریمنٹ جیسی مراعات ختم کرنے کی حکومتی پالیسی سے بہت پریشان ہیں اس سلسلہ میں 14 اکتوبرکواسلام آباد میں پرامن دھرنادیاجائے گا اورپورے ملک کی طرح آج کوچولستان ترقیاتی ادارہ بہاول پورسے ڈی سی آفس تک پرامن احتجاج کیاجائیگا جس کی قیادت ڈویژنل صدراپیکا بہاول پورشمس العارفین کریں گے۔

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -