رحیم یارخان،چوری کی11وارداتیں،ملزمان زیورات،نقدی سمیٹ کر فرار 

      رحیم یارخان،چوری کی11وارداتیں،ملزمان زیورات،نقدی سمیٹ کر فرار 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 11 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکل‘ کپاس‘ موبائل فون اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات ریلوے کالونی کے رہائشی محمد اسلام عباسی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

نے 6 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات غازی پور کے رہائشی خالد فاروق کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شکیل احمد وغیرہ نے 22 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ تیسری واردات غریب آباد کے رہائشی محمد حنیف کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 22 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات سنجر پور کے رہائشی حفیظ الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات سٹیلائیٹ ٹاؤن کے رہائشی شاہد اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات جیٹھ بٹھ کے رہائشی نوید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان نعیم وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات چک 122 کے رہائشی لاڈ جی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان دلشاد وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات چک 92 کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان دلشاد احمد وغیرہ نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات مظہر فرید کالونی کے رہائشی شان قیوم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات چک 104 کے رہائشی عبدالرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان نور احمد وغیرہ نے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی کپاس چرا لی جبکہ گیارہویں واردات فتح پور کے رہائشی محمد سمیع اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان ڈاڈاو وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا کر فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -