محکمہ وائلڈ لائف، پرندوں کی سمگلنگ ناکام، عملہ ملوث ہونیکا انکشاف 

محکمہ وائلڈ لائف، پرندوں کی سمگلنگ ناکام، عملہ ملوث ہونیکا انکشاف 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف نے نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ ناکام بنا ڈی‘پرندوں کو پیٹیوں میں بند کرکے لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا‘ پرندے تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی گئی(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 تفصیل کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر محمد اختر نے خفیہ اطلاع پر ریلو ے اسٹیشن رحیم یارخا ن پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کے بوگی سے 4پیٹیوں میں بند نایاب نسل کے پرندے برآمد کرلئے‘ وائلڈ لائف انسپکٹر محمد اختر نے بتایا کہ نایاب پرندوں کو ایک سے دوسرے صوبے میں منتقل کرنا غیر قانونی ہے‘ وائلڈ لائف کے مطابق درجنوں پرندوں کو 4 پیٹیوں میں بند کرکے لاہور سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس کے ذریعے سمگلنگ کیا جا رہا تھا‘ وائلڈ لائف انسپکٹر کے مطابق نایاب پرندوں کی سمگلنگ میں ریلوے عملہ کے ملوث ہونے کا مبینہ انکشاف ہوا ہے تاہم پرندوں کو تحویل میں لے کر وائلڈ لائف پارک منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -