لوٹ مار کرنیوالے مافیا ز کو حسا ب دینا پڑے گا، ابراہیم خان 

  لوٹ مار کرنیوالے مافیا ز کو حسا ب دینا پڑے گا، ابراہیم خان 

  

 شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان نے موضع خیر پورمیں گل شیر مگسی، موضع تلکوٹ میں ملک خادم حسین مگسی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بقاء کیلئے عوام سے پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک کو لوٹنے(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 والوں سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہے لوٹ مار کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا مہنگائی کے پیچھے (ن) لیگ کے سرمایہ داروں کا ہاتھ ہے حکومت اب اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی تحریک انصاف کا نعرہ انصاف اور احتساب ہے وزیراعظم عمران خان ملک کو صحیح ڈگر پر چلا رہے ہیں انشاء اللہ عام آدمی کو انصاف ملے گا اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کا تہیہ کیا ہوا ہے آنے والے وقت میں بھی عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے عام آدمی کیلئے کھلے ہیں ہم حلقہ میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کرائیں گے اس موقع پر سابق صدر بار غضنفر الزمان خان ودیگر ان نے بھی خطاب کیا گل شیر مگسی نے برادری دوستوں سمیت سید برادران کو خیر باد کہہ کر محمد ابراہیم خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا علاوہ ازیں ممڑ برادری نے ساتھیوں سمیت ابراہیم خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر خواجہ حسین احمد، خلیق الرحمن ببلو، ساجد بھٹی، ملک ریاض پاندھا، فوجی اقبال پاندھا، سیٹھ نذر، شیخ شاہد اقبال سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے ابراہیم خان کا اہل علاقہ نے والہانہ استقبال کیا اور پھول پتیاں نچھاور کیں۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -