نشتر ہسپتال:پیرامیڈیکس الیکشن میں شاہین یونٹی کی پہلی پوزیشن

   نشتر ہسپتال:پیرامیڈیکس الیکشن میں شاہین یونٹی کی پہلی پوزیشن

  

 ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال میں پیرا میڈیکس کے انتخابات سال 2020  کے غیر حتمی و سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق   شاہین یونٹی نے میدان مار لیا۔ شاہین یونٹی نے الیکشن میں 822 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسرے نمبر پر پرائم گروپ رہا۔جس نے مجموعی طور پر 468 ووٹ حاصل کیئے۔جبکہ تیسرے نمبر پر انصاف گروپ رہا۔(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

جس نے سال 2020 کے پیرا میڈیکس کے الیکشن میں صرف 32 ووٹ لئے۔واضح رہے پیرامیڈیکس کے الیکشن میں 1384 ووٹوں کی رجسٹریشن ہوئی تھی۔1326 ٹوٹل ووٹ کاسٹ ہوئے۔جس میں چار ووٹ مسترد ہوئے۔

پہلی پوزیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -