ڈیرہ:حنیف پتافی کا سپورٹس آفیسر  پی ایچ اے عملے کے ہمراہ مختلف  مقامات کادورہ، منصوبوں کاجائزہ

  ڈیرہ:حنیف پتافی کا سپورٹس آفیسر  پی ایچ اے عملے کے ہمراہ مختلف  مقامات ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین محمد حنیف پتافی نے سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اور پی ایچ اے کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے سٹی پارک، کی بحالی و تزئین و(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 آرائش کاجائزہ لیا۔مشیر صحت نے نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈ مہیا کرنے کیلئے مختلف مقامات کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے بہترین سپورٹس گراؤنڈفراہم کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام منصوبوں کو جلد مکمل کر ایا جائے. محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ پی ایچ اے کی طرف سے پارکس کی بحالی،گرین بیلٹس اور میڈینز کو بہتر کیا جارہا ہے اورشہر کے تمام چوکوں کی ری ڈیزائننگ کرکے خوبصورت بنایا جائے گا۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -