سیتل ماڑی میں خاتون قتل  شوہرکیخلاف مقدمہ، ملزم تاحال فرار

  سیتل ماڑی میں خاتون قتل  شوہرکیخلاف مقدمہ، ملزم تاحال فرار

  

ملتان (وقا ئع نگار)  تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں،24سالہ خاتون کو گلہ دباکر قتل کرنے کے الزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا پولیس کے مطابق جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 محمد اسلم نے سیتل ماڑی پولیس کو بتایا کہ پانچ سال قبل میری بیٹی روزینہ کی شادی عمران کے ساتھ ہوئی شادی کے بعد لڑائی جھگڑا معمول بن چکا تھا،میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی بیٹی کو ملنے کے لئے اس کیگھر واپڈا ٹاون گیے جہاں میری بیٹی کی نعش بیڈ پر موجود تھی اور ملزم عمران غائب تھا،میری بیٹی کو کپڑے کی مدد سے گلہ دباکر ناحق قتل کیا گیاہے،پولیس نے ملزم عمران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

خاتون قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -