تونسہ موڑ، شہریوں کاپٹواری، ریونیو عملے  کیخلاف احتجاج، نعرے بازی، سڑک بلاک

  تونسہ موڑ، شہریوں کاپٹواری، ریونیو عملے  کیخلاف احتجاج، نعرے بازی، سڑک ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تونسہ موڑ پر شہریوں نے موضع کھائی کے پٹواری اور محکمہ ریونیو کے خلاف احتجاج کرکے مین شاہراہ بلاک کردی،اس بارے تفصیل کے مطابق تونسہ موڑ کے رہائشی اہل علاقہ کاموضع(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 کھائی کے پٹواری مشتاق پر رشوت لے کر تنگ کرنے کا الزام لگا کراس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پٹواری مشتاق رشوت نہ دینے پر ملکیتی رقبہ کی جاری کردہ رپورٹ تبدیل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ پٹواری کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے پیسے دو اور کام لو والی پالیسی پر چل رہا ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ پٹواری کا دو فریقوں میں لڑائی جھگڑا کرانا معمول بن گیا،اس حوالے سے پٹواری حلقہ  مشتاق نے کہا کہ رشوت لینے کا الزام بے بنیاد ہے اور وہ میرٹ پر کامکرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -