روٹھی بیوی پر تیزاب پھینکنے کا  مقدمہ، کل کیس کافیصلہ متوقع

      روٹھی بیوی پر تیزاب پھینکنے کا  مقدمہ، کل کیس کافیصلہ متوقع

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے روٹھی بیوی پر تیزاب پھینک کر جسم جھلسانے کے مقدمہ میں ملوث شوہر کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے سماعت کل 8 اکتوبر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 مقرر کی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزم جمشید کے خلاف اسکی بیوی رقیہ بی بی نے رواں سال 12 مارچ کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر سے روٹھ کر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی کہ شوہر نے کہا کہ ساتھ چلو انکار کرنے پر شوہر نے تیزاب ہھینک کر ٹانگیں جھلسا دی تھیں تاہم موقع کے گواہ مدعیہ کے بھائی آفتاب سمیت دیگر گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرلی گئی تھیں اب مقدمہ کا فیصلہ ثبوتوں کی روشنی میں سنایا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزم اور مدعی کا شوہر بیوی کا رشتہ ہے اسی بنیاد پر رشتے داروں کی جانب سے صلح پر بھی دباؤ دیا گیا تھا۔

روٹھی بیوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -