عباسیہ کینال سے30سالہ نوجوان بے ہوشی  کی حالت میں برآمد، پولیس کارروائی شروع

  عباسیہ کینال سے30سالہ نوجوان بے ہوشی  کی حالت میں برآمد، پولیس کارروائی ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)نہر عباسیہ کینال سے 30سالہ نوجوان بیہوشی کی حالت برآمدکیاگیا ہے۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر عباسیہ کینال سے 30سالہ نوجوان کو ڈوبتا(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 ہوا دیکھ کر شہریوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی‘ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نہر عباسیہ کینال میں ڈوبنے والے 30سالہ نوجوان کو نہر سے بیہوشی کی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کردیا ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ سی ڈویڑن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی‘پولیس ذرائع کے مطابق نہر سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی شناخت محمد شہزاد ولد غلام غوث کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ مستان شاہ سے ہے‘نوجوان بد ستور بیہوشی کی حالت میں ہے‘ ہوش میں آنے پر پولیس کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -