ہائی کورٹ ملتان بنچ، عمارت کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز منظور 

  ہائی کورٹ ملتان بنچ، عمارت کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈز منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ہائیکورٹ ملتان بنچ کی عمارت کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 2 کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ہائیکورٹ ملتان بنچ مسجد کی توسیع کیلئے 90لاکھ 47 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے ملتان ہائی وے کمپلیکس کو عارضی جوڈیشل بلاک میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ملتان بنچ میں عارضی جوڈیشل بلاک کی بیرونی تعمیر کیلئے61 لاکھ 79 ہزار کے فنڈز جبکہ 64 لاکھ 56 ہزار کی لاگت سے عارضی جوڈیشل کمپلیکس کی اندرونی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا، عمارت کی تزئین و آرائش کے فنڈز منظوری کا نوٹیفیکیشن پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے