کروناوائرس کاپھرحملہ، ملتان اورمظفرگڑھ میں دوافراد جاں بحق
ملتان مظفرگڑھ، رحیم یارخان(وقائع نگار، نامہ نگار، بیورو رپورٹ) نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 170 تک جا پہنچی ہے۔75 سالہ نور محمد کو تشویش ناک حالت میں نشتر(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
ہسپتال لایا گیا۔جس کے خون کے نمونے لیکر تجزیہ لیبارٹری بھیجوایا گیا۔اور اسکی رپورٹ پازیٹو ہے۔اور آئی سو یو میں زیر علاج نور محمد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ واضح رہے نشتر ہسپتال میں دو نئے مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے۔جن کے خون کے نمونے لیکر لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے۔جبکہ مذکورہ ہسپتال میں زیر علاج مظفر گڑھ کی خورشید بی بی اور رئیسہ بی بی۔ملتان کے درمحمد خان کو صحت مند ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔نشتر ہسپتال میں اس وقت 15 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دو مریضوں کو شبہ میں داخل کیا گیا یے۔17 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو آئی ہیجبکہکورونا کے باعث فنانس ڈیپارٹمنٹ مظفرگڑھ کا اہلکار جاں بحق ہو گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس آفس مظفرگڑھ میں تعینات کلرک محمد ندیم کو کورونا تشخیص ہونے پر طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں قرنطینہ کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ لیاقت پور کا رہائشی 50سالہ مقبول احمد اور صادق آباد کا رہائشی 42سالہ محمد سلیم کورونا وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے رحیم یارخان کے شیخ زید ہسپتال میں منتقل کردیاجہاں ہسپتال انتظامیہ نے دونوں مشتبہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرکے آئسولیشن کیلئے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا‘جہاں انہیں آئسولیشن فراہم کی جا رہی ہے۔
کرونا وائرس