ڈیرہ ڈویژن میں سوشل ویلفیئر کی سرگرمیاں تیز کرنیکا فیصلہ 

  ڈیرہ ڈویژن میں سوشل ویلفیئر کی سرگرمیاں تیز کرنیکا فیصلہ 

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان ڈویژن میں سوشل ویلفیئر کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 ڈائریکٹر مہر مظہر عباس نے اجلاس منعقد کرکے افسران کو ٹاسک دے دیا. ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمپلیکس  میں ڈویژنل افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز چوہدری اظہر یوسف، شعیب رضا مگسی،تہمینہ دلشاد اور مشتاق حسین کے علاوہ ثریا مجید رانا،ذکا ء الدین بزدار، محمد ابراہیم،ملک محمد اکرم،راجہ شہریار بیت المال اور میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرز شریک ہوئے۔ڈائریکٹر مہر مظہر عباس نے کہا کہ دفاتر میں صفائی، کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد اور انسداد ڈینگی مہم شروع کی جائے۔مستحقین کی مالی امداد کیلئے بروقت زکواۃ فنڈز جاری کئے جائیں۔سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی فیلڈ میں میڈیکل کیمپس لگائے جائیں۔ ضلعی بحالی معذوراں کمیٹی فنڈز کی شفاف انداز میں ترسیل کی جائے. انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا مس کنڈکٹ برداشت نہیں ہوگا صنعت زار،دارالامان اورماڈل چلڈرن ہومز کی کارکردگی مزید بہتر کی جائے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -