ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز راؤ شکیل الرحمن کاملتان آفس کادورہ 

      ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز راؤ شکیل الرحمن کاملتان آفس کادورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب راو شکیل الرحمان  نے ملتان ایکسائز آفس کا دورہ کیا اور ملتان، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے ستمبر تک کی ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لیا اور(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 ہدایات جاری کیں کہ اہداف کی وصولی کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس و ٹوکن ٹیکس کی سالانہ یکمشت ادائیگی پر پانچ فیصد رعایت کی میعاد میں 31  اکتوبر 2020ء  تک توسیع کردی ہے۔ تاکہ تمام ٹیکس دہندگان حکومت کی جانب سے ایک ماہ کی مزید چھوٹ اور 5 فیصد رعایت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا پراپرٹی ٹیکس اور گاڑیوں پر عائد ٹوکن ٹیکس اسی ماہ ادا کرکے بعد میں لگنے والے سرچارج و جرمانے سے بچیں۔ اجلاس کے دوران انہوں نے پراپرٹی ٹیکس سروے جس کا اطلاق جولائی 2021ء  سے ہوگا کی پراگریس اور پراپرٹی یونٹس کی مارکنگ کا جائزہ بھی لیا ہے۔ انہوں نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی وہ سروے کے عمل کو تیز کریں تاکہ نئی لسٹ کا یکم جولائی سے اطلاق ہو سکے۔ مزید برآں انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نومبر2019  میں جاری شدہ نوٹیفیکیشنز کے تحت جو نئی ٹاون کمیٹیاں و میونسپل کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا ہے وہاں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کیا جائیگا تاکہ ان علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان علاقوں میں ٹبہ سلطان پور، مخدوم پور پہوڑاں وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گگو منڈی، تلمبہ، سرائے سدھو اور عبدالحکیم میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر اپیلوں کا فیصلہ عدالت عالیہ نے محکمہ کے حق میں کردیا ہے۔ چنانچہ ان علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔
دورہ