بہاول پور(بیورورپورٹ)چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان فائنل کرلیا گیا ہے‘ تفصیل کے مطابق چہلم حضر ت امام حسینؓکے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا گیاہے۔چہلم کے موقع پر 30جلوس اور56مجالس منعقد ہوں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
گی۔جلوس میں "A" کیٹگری کا01، "B"کے08اور"C" کے21جلوس برآمد ہونگے جبکہ مجالس میں "B" کیٹگری کی 06 اور"C"کی 50مجالس منعقد ہونگی۔جن پر2 ہزارسے زائدپولیس آفیسران واہلکاران کے ساتھ1ہزار کے قریب ویلینٹیربھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اورپنجاب کانسٹیبلری بھی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔چھتوں پرماہر نشانہ باز تعینات ہونگے۔چہلم کے دوران ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے ٹریفک کا علیحدہ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے۔ جلوس میں شامل ہونے کے لئے میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے، واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی خواتین پولیس اہلکاران کے ذریعے لی جائے۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ڈی ایس پی ٹریفک متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو برقر ا ررکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ لاؤڈسپیکر کے استعمال، وال چاکنگ، ہیٹ میٹریل، اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔چہلم کے دوران شرپسند اورمذہبی منافقرت پھیلانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ڈی پی اونے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے امن کمیٹی کے ممبران سے رابطے میں رہنے اور ان کی معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائنز میں اضافی نفری سٹینڈ بائی رہے گی جو کسی بھی ایمر جنسی کی صور ت میں فوری رسپانس کرے گی۔چہلم کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظرانسپکٹرلیگل عبدالروف کی زیر نگرانی ٹیلی فون نمبر062-9250363پرڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیاہے،جس پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چہلم