حکومتی محاصل کادفاع اولین ترجیح، سب رجسٹرار ملتان سٹی 

حکومتی محاصل کادفاع اولین ترجیح، سب رجسٹرار ملتان سٹی 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سب رجسٹرار ملتان سٹی احمد نوید سہری نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیکسز کا تحفظ اور سائلین کو سہولیات کی فراہمی سمیت ان کے محکمہ سے متعلق معاملات کو بروقت نمٹانا میری ترجیح ہے انہوں نے بتایا کہ پہلے روز ہی چند وثیقہ نویسوں کی جانب سے ٹیکس بچانے کے ٹیکنیکل ہتھکنڈے سامنے آنے پر ان کیسز پر اعتراض کہاگیا(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کہ حکومتی محاصل کا ہرممکن دفاع کیا جائے گا اور ان سے کہوں گا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت سٹی رجسٹرار میری کوشش ہوئی گی رجسٹری برانچ میں جائیدادوں کی خرید و فروخت کو قانونی شکل دینے کے لیئے آنیوالے شہریوں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے اور بلاجواز اعتراضات سے گریز کیا جائے تاکہ انہیں بار بار رجسٹری برانچ کے چکر نہ کاٹنے پڑیں رجسٹری برانچ میں سائلین کے اڑدھام اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے بارے توجہ دلانے پر انہوں نے کہا کہ برانچ کا سٹاف ایس او پیز بارے آگاہی تو دیتے ہیں لیکن اس خطے کے لوگ بڑے سادہ طبعیت رکھتے ہیں اور پچھلے چھ ماہ کے دوران کورونا وباء  نے عوام کے تمام طبقات کو شدید متاثر کیا اس لیئے کسی سخت اقدام سے گریز کرتے ہیں لیکن میری دانست میں رجسٹری برانچ میں آنیوالے سائلین کو کورونا وباء  کو پھیلنے سے روکنے کے لیئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے۔

احمد نوید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -