وہاڑی:نوجوان قتل، صدرپولیس ملزموں کو بچانے کیلئے سرگرم، دفعات تبدیل

  وہاڑی:نوجوان قتل، صدرپولیس ملزموں کو بچانے کیلئے سرگرم، دفعات تبدیل

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)نواحی گاوں 18ڈبلیو بی میں بااثرافراد نے مقامی محنت کش کے نوجوان بیٹے کو معمولی غلطی کی پاداش میں روٹاویٹر کے نیچے روند کی موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس تھانہ صدر  نے ملزمان سے مبینہ رشوت لے کردفعات بدل دیں بااثر قاتل بزرگ محنت کش کو دھمکیاں دینے لگے متاثرہ شخص انصاف کیلئے پریس کلب پہنچ گیا نواحی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 گاوں 18ڈبلیو بی کے رہائشی بزرگ محنت کش محمد اسلم کلال نے پریس کلب آکر روتے ہوئے بتایا کہ10ماہ قبل اسی علاقہ کے بااثر افراد اللہ یار اور اس کے بیٹے رووف نے ٹربائن کا پانی باہر پھینکنے پر میرے کم سن بچے تنویر حسین کو گھر سے بلا کر اسے روٹا ویٹر سے روند کر قتل کرڈالا،پولیس تھانہ صدر نے بیانات قلمبند کئے اور مقدمہ نمبر 560،19 زیر دفعہ302،34درج کیا اور تفتیشی عباس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مجھ سے 10ہزار روپیہ بھی لیا لیکن بعد میں ملزمان سے 5لاکھ روپے رشوت کے کر پرچہ میں دفعہ302ختم کرکے322 کردی ملزمان عدالت سے آزاد ہونے کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیان دے رہے ہیں اور نہ ہی عدالت پیش ہورہے ہیں میں غریب شخص دو وقت کی روٹی سے بھی عاجز ہوں جبکہ بیٹے کی موت کا غم اٹھنے بھی نہیں  دیتامجھ میں مزید سکت نہیں رہی ملزمان سے جان کا خدشہ لاحق ہے وزیراعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ملتان مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -