بھوک، غربت سے تنگ خاتون کی بچے سمیت خود کشی کرنیکی کوشش 

        بھوک، غربت سے تنگ خاتون کی بچے سمیت خود کشی کرنیکی کوشش 

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) عباسیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے بھوک اور غربت سے تنگ آکر اپنے چھوٹے بچے سمیت ریلوے ٹریک پر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن ٹرین آپریٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے اور اس کی والدہ کو بچا لیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے‘(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

تین چار دن سے میں اور میرے بچے بھوکے ہیں‘ کسی بھی ایم این اے‘ ایم پی اے نے میرے گھر پر راشن تک نہیں پہنچایا‘ میری مخیر حضرات اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مجھے غربت سے بچایا جائے اور میری مدد کی جائے تاکہ میں اپنے بچوں کو دو وقت کا کھانا دے سکوں۔ وزیراعظم عمران خان‘وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غریب عوام کو کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا اگر حالات نہ ٹھیک کیے گئے تو مزیدلوگ خودکشی کریں گے۔

اپیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -