مختلف واقعات میں 3ہلاکتیں،ڈالہ الٹنے سے 30افراد زخمی
کہروڑ پکا، حاصل پور، مظفرگڑھ، ہارون آباد (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)کہروڑ پکا پل 60 ہزار کے قریب 80 سالہ خاتون نہر میں ڈوب گئی۔ریسکیو آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران اطلاع ملی کہ لاش کینال ویو پارک لودھراں کے پاس موجود ھے۔ ریسکیو 1122۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔80 سالہ کریم خاتون زوجہ غلام (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
قادر کھوہ ملکاں والا کہروڑپکا کی رہائشی تھی۔ حاصل پور کے علاقے چک 17 فورڈ واہ کے قریب نہرسے نامعلوم نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی کو جان سے مار کر نہر میں پھینک دیا گیا اور امکان یہ ہے کہ نعش چشتیاں کے علاقے سے بہتی ہوئی آئی ہے پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور ورثہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مظفرگڑھ کے نواح میں گرلز پرائمری سکول کلر والا مرکز گرلز حیدر غازی میں تعینات درجہ چہارم کے ملازم 40 سالہ سید محمد اسلم شاہ دوران ڈیوٹی سکول میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ھو گیا ھے۔ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر تیز رفتار مزدا ڈالہ دوران کراسنگ الٹ گیا جس کے باعث ڈالہ میں سوار تیس افراد زخمی ہو گئے۔زخمی افراد نے بتایا کہ وہ جانوروں کے بیوپاری ہیں اور علاقہ پل مراد سے ڈالہ مزدا میں سوار ہو کر شہباز والا منڈی مویشیاں جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مزدا ڈالہ میں بچاس کے قریب بیوپاری سوار تھے۔حادثہ نواحی علاقہ اڈا مبارک آباد کے قریب پیش آیا جس میں تیس افراد زخمی ہوگئے جن میں کچھ زیادہ سیریس بتائے جاتے ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے فوری طور پر زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیاہے۔
زخمی