بہاولنگر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن  شروع‘ علماء سے رابطے‘ میٹنگ

 بہاولنگر میں دینی مدارس کی رجسٹریشن  شروع‘ علماء سے رابطے‘ میٹنگ

  

ہارون آباد(نامہ نگار)  وفاقی وزارت ِ تعلیم کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لئے ڈائریکٹو ریٹ آف ریلجس ایجو کیشن (DGRE) کے ضلعی دفتر بھاولنگر میں رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اینڈ فسیلیٹیشن آفیسر قیصر عباس چٹھہ نے علماء کرام اور مہتمم مدارس سے میٹنگ کی اورکہا کہ مدارس کی وفاقی وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن از حد ضروری ہے۔جس کے بعد مدارس میں دینی و عصری تعلیم کے فروغ کے لئے حکومتی لیول پر سرپرستی و معاونت کی جائے گی۔تاکہ مدارس کے طلبا ء کو یکساں و مساوی  تعلیمی معیار اور سہولتیں فراہم کر نا ممکن ہو سکے۔ نیز انہوں نے مدارس کے منتظمین سے اپیل کی کہ جلد از جلد اپنے مدارس کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔جس کے لئے مجوزہ رجسٹریشن فارم ضلعی دفتر بمقام ماڈل ٹاؤن، ہارون آباد  روڈ بھاولنگر سے حاصل کریں۔میٹنگ میں شریک علماء و منتظمین مدارس نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور اطمینان کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مدارس کی رجسٹریشن کے لئے انکواہلکاروں کی طرف سے مختلف مشکلات و پیچید گیوں اور رشوت ستانی کا سامنا تھا۔اور ابDGREکے ضلعی رجسٹریشن آفس کے قیام سے مدارس کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -