سسٹم کوبہتر کرنے کیلئے وزیراعظم کی  کوششیں لائق تحسین، نذیر خان بلوچ

        سسٹم کوبہتر کرنے کیلئے وزیراعظم کی  کوششیں لائق تحسین، نذیر خان بلوچ

  

گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اسپیشل ایجوکیشن  پنجاب و ایم پی اے  پی پی 228 خان نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ اس وقت ملک(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 پاکستان بہترین سمت کی طرف سفر کر رہا ہے شفاف نظام لانے کیلئے جو محنت. وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ اس وقت مافیاز کے علاوہ تمام تر محب وطن پاکستانی  وزیراعظم عمران خان کی پالسیوں پر بہت زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس طریقے سے پاک فوج کے خلاف مافیاز کی زبانیں چل رہی ہیں اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاک فوج ہمارے ملک کا بہترین اثاثہ ہیں پاک فوج نے دن رات محنت کرتے ہوئے جان کی قربانی پیش کرتے ہوئے ملک میں امن وامان کو یقینی بنایا  دشمن عناصر ایک ہماری پاک فوج کے خوف کی وجہ سے ہمارے ملک پر وار نہیں کرسکتے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے دشمن عناصر چاہتے ہیں کہ ہماری پاک فوج کا امیج خراب ہو مگر ہمارے محب وطن پاکستانی قوم کھبی بھی پاکستانی پاک فوج کے ساتھ سچی محبت نہیں چھوڑیں گے سینئر رہنما تحریک انصاف نزیر احمد خان بلوچ نے مزید کہا کہ میں پاک فوج کی قربانیوں شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کی عزت کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور تمام محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں پاک فوج ہمارے سیکورٹی اداروں کیلئے دلوں میں مزید سچی محبت پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے پاک فوج کی شب روز قربانیوں کی وجہ سے آج ہر پاکستانی امن وامان ہے۔

نذیر خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -