بہاولپور: چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال 

  بہاولپور: چیمبر آف کامرس وفد کی کمشنر سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر چیمبر تنویر محمود کی قیاد ت میں کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں  چیمبر کے سینئر نائب صدر شیخ غلام فرید، نائب صدر محمد منیب(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 ملک، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی جاوید اقبال چوہدری،احمد علی جبار،ماجد خاں چیمہ، چوہدری محمد اشتیاق بسرا، عمر فاروق، سابق صدور چوہدری عبدالجبار،ڈاکٹر رانا محمد طارق خان، مبشر حسین اور رکن چیمبر عثمان مقبول راجپوت شامل تھے۔ انڈسٹری سے متعلق مسائل پر بات کرتے ہوئے صدر چیمبر نے جن مسائل کی نشاندہی کی ان میں بہاولپور میں ڈی سی شیڈول ریٹس میں انڈسٹریل کالم کی عدم موجودگی، شیڈول ریٹس کا مارکیٹ ریٹس سے زیادہ ہونا، نقشہ فیسوں میں بے حد اضافہ اور کورڈ ایریا کے بجائے نقشہ فیس مکمل ایرے پر لاگو ہونا، پنجاب سمال انڈسٹریز ملتان روڈ بہاولپور میں انڈسٹری کے لیے علیحدہ فیڈر کا قیام اور PSICمیں مینٹی ننس چارجز میں اضافہ، NHAسے متعلق مسائل، بہاول کلب کی ممبر شپ، بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل کے لیے فنڈز کا اجراء، تجارتی و صنعتی برادری کو اسلحہ لائسنس کا اجراء، پٹرول پمپس مالکان کو مختلف اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جانا،کاٹن کنٹرول ایکٹ 1966کا نفاز اور کوالٹی کاٹن بیج کی پیداوارمیں کردار ادا کرنا اور بہاولپور کو بذریعہ موٹر وے لنک کرنا شامل تھے۔ چیمبر کی جانب سے پیش کیے گئے درج بالا مسائل کو جاننے کے بعد کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے انڈسٹریل کالم اور نقشہ فیس میں کمی کے حوالے سے کہا کہ وہ جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دے کر ایک میٹنگ کا انعقاد کریں گے جس میں ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو میٹنگ میں شامل کرکے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے شیڈول ریٹس میں کمرشل، رہائشی اور انڈسٹریل کالم مارکیٹ ریٹس سے کم درج کیا جائے گا۔ PSICمیں علیحدہ فیڈر کے قیام کے لیے انہوں نے کہا کہ ایس ای واپڈا سے جلد میٹنگ کی جائے گی۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہوم منسٹر کو ریفر کیا جائے گا۔ بہاول کلب کی ممبر شپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہاول کلب کی رینو ویشن ہم سب نے مل کر کرنی ہے اور اس کے لیے آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ کلب میں کچھ بہتر سہولتیں مہیا کی جاسکیں اس کے بعدہی ممبر شپ کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے تمام مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ 

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -