حکومت فروغ تعلیم کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ طاہر اقبال چودھری
پپلی(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی ایم این اے طاہراقبال چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام ترمشکلات کے باوجودملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کاعزم کررکھاہے ملک میں جنگلات کی کمی کی وجہ سے جومسائل درپیش ہیں ان سے نمٹنے کیلئے کلین(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
اینڈگرین مہم شروع کررکھی ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں وہ گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری فوڈ ایم پی اے رائے ظہوراحمدکھرل اورسی ای او ایجوکیشن حافظ محمدقاسم کے ہمراہ گورنمنٹ بوائزہائی سکول اورگورنمنٹ گرلزہائی سکول 34ڈبلیوبی پپلی کے دورہ اورشجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پراہل علاقہ سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پرسابقہ چیئرمین چوہدری اطہراقبال،چوہدری مظہر،منورگجر،راؤحفیظ،غلام رسول،راؤپرویزسراج،تجمل قریشی،محمدآصف اسماعیل،میاں محمداشناق وٹو،رانامحمدعارف،رضوان گوشی،چوہدری ندیم گجرودیگرمعززین علاقہ بھی موجودتھے۔طاہراقبال چوہدری کاکہناتھاکہ درخت لگانے کے بعدان کی پرورش بھی اپنی اولادکی طرح کرناپڑتی ہے اس کے بعدہی وہ ثمرآوردرخت بنتاہے جوہمارے لئے اورہماری آنے والی نسلوں کے علاوہ ملک وقوم کیلئے زرمبادلہ کاکام آتے ہیں ان کاکہناتھاکہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے بھی بھرپوراقدامات کررہی ہے علاقہ کے عوام کے مطالبہ اورضرورت کومدنظررکھتے ہوئے گورنمنٹ گرلزمڈل سکول34ڈبلیوبی پپلی کوہائی سکول کادرجہ دے دیاگیاہے اور ہائی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔اس موقع پرایم پی اے رائے ظہوراحمدکھرل پارلیمانی سیکرٹری فوڈ کاکہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزداربغیرکسی شوبازی کے پنجاب کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے پنجاب کے دیہی علاقوں میں ترقی کے ثمرات واضح نظرآرہے ہیں ترقی کایہ سفراب رکنے والانہیں ہے۔سی ای اوایجوکیشن حافظ محمدقاسم کاکہناتھاکہ کوروناکی وجہ سے تعلیم کاسلسلہ جومنقطع ہواتھاجس سے طلباوطالبات کوتعلیم کے حصول میں مشکلات کاسامنارہالیکن اب حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ترایس اوپیزکے تحت تعلیم کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے ضلع بھرمیں اساتذہ اورطلباپورے ذوق وشوق کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پرمہمانان نے دونوں سکولوں میں کوروناایس اوپیزاورتعلیمی سرگرمیوں کاجائزہ بھی لیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 34ڈبلیوبی میں پودے لگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح بھی کیا۔
افتتاح