کوٹ ادو: غیر علانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، کاروبار بری طرح متاثر، صورتحال سنگین 

          کوٹ ادو: غیر علانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، کاروبار بری طرح متاثر، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو وگردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی تفصیل کے مطابق واپڈا کوٹ ادو نے لائن پار علاقہ کو سپلائی دینے والے فیڈر دائرہ دین پناہ سے فالٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بنالیا ہے،اس(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 علاقہ کی عوام کو علاقہ غیر کی عوام سمجھتے  ہوئے کئی کئی بجلی  بند کردی جاتی ہے جبکہ گزشتہ روز دن ساڑھے 10بجے بجلی بند کردی گئی جو کہ ساڑھے3بجے چلائی گئی،بجلی کی بندش سے ان علاقوں کی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ کئی روز سے اچانک دائرہ دین پناہ فیڈر نمبر 1سے بجلی بند کر دی جاتی ہے جو کہ 5گھنٹے سے6گھنٹے تک مسلسل فیڈر کو بند کردیا جاتاہے، اور یہ سلسلہ دن میں 2بار کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے بجلی کی 10گھنٹوں کی مسلسل طویل بندش سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے، واپڈا کی ہیلپ لائن کے رابطہ پر خرابی کا بہانہ بنایا جاتا ہے، اس بارے شہریوں نے کہا کہ کہ آئے روزخرابی کے نام پر لائن لاسز پورے کرنے کیلئے خود ساختہ بجلی کی طویل بندش شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے،شہریوں نے طویل فورس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ