ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے صفدر کے گھر سے 6لاکھ 30ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جہانگزیب کے گھر سے 4لاکھ 45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گارڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عبداللہ کے گھر گھس کر3لاکھ 50ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے احسن کے گھر سے 2لاکھ 69ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے بشارت کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ریس کورس میں ڈاکوؤں نے ہاشم سے65 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فحر سے30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ فیکٹری ایریا اور غازی آباد کے علاقے سے گاڑیاں اور پرانی انارکلی،ہنجروال برکی سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔