آمدن سے زائد اثاثے، سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آمدن سے زائد اثاثے، سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے 80 کروڑ سے زائد آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی آئی جی سید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پرمزید گواہوں کو بھی طلب کرلیاہے،ملزم جنید ارشد کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم جنید ارشد پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ روز عدالت میں 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے عدالت کے روبرو ملزم جنید ارشد کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں نیب کا موقف ہے کہ ملزم جنید ارشد نے دوران ملازمت مبینہ طور پر اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز پائی گئی، ملزم جنید ارشد پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہیں۔

مزید :

علاقائی -