ہمسائے کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار 

 ہمسائے کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے معمولی کاروباری رنجش پراپنے ہمسائے محمد ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مرکزی ملزم احمد5 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم احمد اس کا بھائی ابرار حسین اوردیگر ساتھی علی شعبان، علی رضا،تیمور اور ظہیر شاہ کو گرفتار کر لیا ملزم احمد کی سلطان فرنیچر اورمقتول محمد ریاض کی بسم اللہ فرنیچرکے نام سے ساتھ د کانیں تھیں، کاروباری رنجش پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی ملزم احمد نے اپنے دیگر5 ساتھیوں کے ہمراہ شہری ریاض پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گیا ملزم کی فائرنگ سے مقتول محمدریاض ماتھے پر فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ شبیر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیے۔

مزید :

علاقائی -