مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء اپناکردار  اداکریں، شہاب الدین خان سیہڑ  ڈپٹی کمشنر لیہ کا اجلاس سے خطاب

مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء اپناکردار  اداکریں، شہاب الدین خان سیہڑ  ڈپٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ،چوک اعظم(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ،ڈی پی او سیدندیم (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

عباس موجودتھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر مثالی امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام منبر و محراب سے امن کا پرچار کرکے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ہاتھ محفوظ کریں علماء کرام اپنے خطبوں اورتقاریرمیں روادری اوربرداشت کادرس دے کر امن عامہ کی فضاء کوبرقراررکھنے میں اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی کے مطابق متعلقہ محکمے تمام دستیاب وسائل بروے کار لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روٹس کا تفصیلی معائنہ کرکے بہترین انتظامات کیے جائیں اور اس ضمن میں منتظمین کی تجاویز لے کر ان پرعمل درآمدکو یقینی بنایاجائے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ روٹس کی صفائی،تعمیر و مرمت،روشنی کے مناسب انتظامات،تجاوزات کے خاتمے،بجلی وٹیلی فون کی تاروں کی درستی کرتے ہوئے منظم پلان ترتیب دیتے ہوے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایاجاے اوراس ضمن میں لاپرواہی اور غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے کوشاں ہیں اخوت،بھائی چارے،مذہبی ہم آہنگی ایسے اسلامی تعلیمات سے عوام کوبہرہ ورکرناوقت کاناگزیرتقاضہ ہے اس سلسلہ میں علماء کرام اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوارصورت پیدا نہ ہوں۔انہوں نے منتظمین سے کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی بھی تلقین کی۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے کہا کہ سیکورٹی کے فول انتظامات کرلیے گئے ہیں اورضلع کی پرامن فضاء خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور امن کمیٹی ایک ہی ٹیم کی حیثیت رکھتی ہیں جو ایک دوسرے سے مکمل تعاون،لگن اور خلوص نیت سے کام کے ذریعے ضلع کو امن کا گہوراہ رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
علماء