صادق آباد: شادی شدہ خاتون  اغواء‘ ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

       صادق آباد: شادی شدہ خاتون  اغواء‘ ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی) دواوباشوں کی شادی شدہ خاتون سے بداخلاقی‘ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے لگے‘ملزمان نے پولیس سے ساز باز کرکے مقدمہ خارج کردیا،،تفصیل کے مطابق پریس کلب میں سنجرپور(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 کی رہائشی نازیہ ثمرین نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ سنجرپور کے محمد رمضان سرکی ولد اللہ رکھا قوم سرکی نے اپنے ساتھیوں محمد ادریس،محمد اقبال سے مل کر مجھے اغوا کر لیا اور زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنا لی جسے بعد میں دیکھا کر مزید مجھے 2ماہ تک بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے انصاف کے حصول کے لئے میں نے تھانہ کوٹ سبزل میں تحریری درخواست دی جس پر ایس ایچ او جام اعجاز لاڑ نے کاروائی کرتے ہوئے 456/20بجرم 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ تفتیشی اظہر اقبال نے ملزمان سے بھاری رشوت لے کر مجھ سے بیان حلفی لے لیا جس سے میں بالکل بے خبر تھی تفتیشی افسر اظہر اقبال نے میری ایف آئی آر خارج کر دی ہے میری ویڈیوز بھی ملزمان کے پاس ہیں بعد ازاں میں نے ایس ایچ او کوٹ سبزل سے رابطہ کیا تو اس نے بھی لیت لعل سے کام لیا اب ملزمان مجھے ویڈیوز کی وجہ سے پھر بلیک میل کررہے ہیں میری وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب پولیس،ڈی آئی جی بہاولپور،ڈی پی او رحیم یارخان اور ڈی ایس پی سرکل پولیس سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلواتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور میری نازیبا ویڈیو ملزمان سے ڈیلیٹ کروانے کے ساتھ ساتھ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔
بلیک میلنگ