الشیخ عبدالغفار عزیز کی دینی و علمی  خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ سید  ذیشان اختر‘ حضور بخش لاڑ‘ نصراللہ  ناصر‘ خالد بن جلیل کا مرحوم کو خراج تحسین

 الشیخ عبدالغفار عزیز کی دینی و علمی  خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘ سید  ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر، مرکزی چیئر مین جے آئی کسان پاکستان جام حضور بخش لاڑ، امیر پی پی 245 نصراللہ ناصر،امیر پی پی 246 خالد بن جلیل نے کہاکہ عبدالغفار عزیز کی وفات سے نہ صرف (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

پاکستان بلکہ عالم اسلام ایک بلند پایہ علمی شخصیت اور مخلص راہنما سے محروم ہوگیاہے۔ آج دنیا بھر میں مشرق و مغرب اور شمال و جنوب میں عبدالغفار عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ عبدالغفار عزیز نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ عالمی اسلامی تحریکوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے تھے اور انہیں الاستاذ اور الشیخ عبدالغفار عزیز کے نام سے یاد کیا جاتاتھا۔ مرحوم نے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور سربلندی کے لیے بھر پور جدوجہد کی۔ عبدالغفار عزیز تحریک آزادی کشمیر اور فلسطین کے بے باک ترجمان تھے۔ مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عبدالغفار عزیز تحریک اسلامی اور امت مسلمہ کا سرمایہ تھے۔رہنماؤں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -