ڈی ایس پی پتوکی سرکل آصف حنیف فرائض میں غفلت پر معطل
لاہور (کرائم رپورٹر+خبر نگار) آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے ڈی ایس پی پتوکی سرکل آصف حنیف کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت پر معطل کر دیا ہے اور سی پی او آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف نے دوران ڈیوٹی ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔