لاہور سٹی پراجیکٹ کرپشن کیس، 2ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور سٹی پراجیکٹ کرپشن کیس، 2ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمدنے ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ میں اربوں روپے کرپشن کیس میں ملوث 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 روز کی توسیع کردی عدالت نے ملزموں کو27 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،گزشتہ روز2 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب کا موقف ہے کہ ملزم حماد ارشد نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرکے لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر رقم وصول کی۔

مزید :

علاقائی -