شوہر سے جھگڑا‘ 35 سالہ خاتون کی خود کشی

 شوہر سے جھگڑا‘ 35 سالہ خاتون کی خود کشی

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) شوہر سے جھگڑے پر 35 سالہ خاتون نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی ہے‘ تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 ظاہر پیر کی رہائشی 35 سالہ تسلیم بی بی کا اپنے شوہرمختار سے جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر تسلیم بی بی نے کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑگئی‘ جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 4 افراد چک 100 کی 16 سالہ شاہین بی بی‘ نورے والی کی 20 سالہ صغریٰ بی بی‘ ترنڈہ سوائے خان کی 22 سالہ رابعہ بی بی اور نیازی کالونی کے 25 سالہ عادل حسین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -