جنوبی پنجاب:اشتہاریوں ،شدت پسندوں کیخلاف گھیراتنگ، آپریشن کی تیاریاں
بہاول پور(بیورورپورٹ)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کیپٹن ر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بڑے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کریک ڈان کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں اشتہاریوں اور شدت (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
پسندوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔کیپٹن ر ظفر اقبال نے کہا کہ تمام پولیس آفیسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے جائز مسائل حل کریں اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے گروپس کا کڑا احتساب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور میں ریجنل پولیس آفس میں کرائم کنٹرول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک اور ڈی پی آوز بہاولپور،رحیم یار خان اور بہاولنگر بھی موجود تھے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چارج سنھبالتے ہی جنوبی پنجاب کے پولیس سٹرکچر کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے تمام پولیس فورس کو عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ محکمہ کا مثبت امیج اجاگر ہوسکے۔ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنرل جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کو بھرپور فعال کرکے مقدمات کے میرٹ پر اندراج کو یقینی بنایا جائے اور سنگین مقدمات کی تیز پیروی کیلئے لیگل سیل بھی مکمل فعال کئے جائیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد۔زبیر دریشک نے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔کیپٹن ر ظفر اقبال نے مزید کہا کہ میڈیا پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے اور خامیوں کی نشاندھی بھی کرے۔