بین الصوبائی منشیات سمگلرگرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے بین الصوبائی منشیات سمگلر احمد خان کوگرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی تقریباً 7کلوچرس برآمدکر لی ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کاربھی قبضے میں لے لی گئی ہے گرفتارملزم احمد خان کے پی کے سے منشیات سمگل کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا ملزم عرصہ دراز سے گاڑی میں بنائے گئے سپیشل خفیہ خانے میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کا مکروہ دھندہ کررہا تھا پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔