دھواں‘ گردوغبار چھوڑنے والی گاڑیوں‘ بھٹوں کیخلاف ایکشن پلان تیار 

دھواں‘ گردوغبار چھوڑنے والی گاڑیوں‘ بھٹوں کیخلاف ایکشن پلان تیار 

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ سے متعلق سرگرمیوں کو تیز کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اور تمام محکموں کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پروفارما کے مطابق رپورٹ پیش کرنے کے ہدایات جاری (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

کر دی گئی ہیں. مہم کے دوران شجرکاری کرنے کے ساتھ، فصلوں کی باقیات، درختوں کے پتے اورفضلہ جلانے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراجور جرمانوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی. ڈویژنل سطح پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر سرگرمیوں کا انعقاد کر کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائیگی. دھواں اور گردوغبار چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، اینٹوں کے بھٹوں، سٹون کریشر کو سیل کرنے کے ساتھ آگاہی مہم تیز کی جائے گی. سموگ، گردوغبار سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جائیگا اور اس سلسلے میں محکمے کارروائی رپورٹ پیش کریں گے. انسداد سموگ کمیٹیاں تمام متعلقہ امو رکا جائزہ لینے کے ساتھ تعلیمی اداروں اور مصروف مقامات پر آگاہی کیلئے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کریں گی.ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی طرف سے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کر دیاگیاہے اور انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس ماہانہ بنیاد پر منعقد کر کے محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -