عرس داتا علی ہجویریؒ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل 

عرس داتا علی ہجویریؒ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) حضرت داتاعلی ہجویری ؒ کے977 ویں عرس کے پہلے دن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے دربارسمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ایس پی سٹی تصور اقبال، ایس پی اعجاز رشید، ڈی ایس پی کوثر پروین ودیگرمتعلقہ پولیس افسران ہمراہ تھے  ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی تصور اقبال اور انچارج سکیورٹی داتا دربار کو سکیورٹی امور بارے بریف کیا انہوں نے داتا دربار کے داخلی راستوں پر زائرین کی چیکنگ و جسمانی تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی کریں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی دربار کے احاطہ میں داخل ہونے کی 
اجازت دی جائے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں داتا دربار اور ملحقہ سڑکوں پر موثر پٹرولنگ کریں۔بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرزدربار کے اطراف میں ہونے والی نقل و حرکت اور مشتبہ افراد پر کڑ ی نظر رکھیں۔ پولیس اور سکیورٹی عملہ زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ڈی آئی جی آپریشنز  سے ملاقات میں زائرین نے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
 عرس مبارک کے موقع پر 03ایس پیز،07ڈی ایس پیز، 28انسپکٹرز، 228اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 02ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔  منتظمین عرس کوروناوبا ء کے خطرات کے پیش نظر زائرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کریں۔
اشفاق خان نے کہا کہ

مزید :

علاقائی -