ملتان:گارڈن ٹاؤن میں ڈاکو ناکہ، شہری سے دولاکھ چھین کرفرار 

ملتان:گارڈن ٹاؤن میں ڈاکو ناکہ، شہری سے دولاکھ چھین کرفرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے گارڈن ٹاون ریئس احمد (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

سے تین مسلح ڈاکو نقدی2لاکھ چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے فیصل کالونی ذیشان پرویز سے موٹرسائیکل سوار تین افراد نے جھپٹا مارکر موبائل چھین کر لیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بدھلہ روڑ محمد فیصل سے تین نامعلوم ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و نقدی سمیت موبائل مالیت90ہزار لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خدادادراشد اقبال، مال پلازہ محمد اسامہ،نشتر ہسپتال سے کاشف طارق، تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ طارق محمود کی موٹرسائیکلیں، بھٹہ کالونی ظہیر الحسن کی کار مالیت7لاکھ، تھانہ کوتوالی کے علاقے مچھلی منڈی ربنواز اعوان،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی عبدالرحیم،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے اقبال نگر محمد عامر، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محلہ چیتے واہن محمد وسیم کی موٹرسائیکلیں، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عمران کامران کیگھر سے نقدی10ہزار، طوطلاں والی مسجد دوران نمازہ جنازہ محمد حبیب ودیگر افراد کے7موبائل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فیضان عاشق کے ڈیرے سے بکرا مالیت20ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے قسور حسین کی دوکان سے کریانہ سامان سمیت پھٹا مالیت17ہزار، ظفر اقبال کیگھر سے پانچ موبائل جبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے شفقی احمد کے بھانہ سے موٹرسائیکل و بکریاں مالیت1لاکھ15ہزار چوری ہوگئے ہیں۔
ڈاکو ناکہ