کمشنر بہاولپور کا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیخلاف تحقیقات کا حکم 

  کمشنر بہاولپور کا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیخلاف تحقیقات کا حکم 

  

بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاول پور نعمان اشرف کے خلاف کمشنر بہاول پور نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں نعمان اشرف کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا احتجاجی کیمپ میں انجینئرز ایسوسی ایشن،آل پاکستان(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 کلرکس ایسوسی ایشن بلڈنگزون اور ٹو ایم اینڈ آر یونٹ،بی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین نے شرکت کی۔بعدازاں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے نعمان اشرف کے خلاف کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء سے سرپرست ڈپلومہ انجینئرز ایسوسی ایشن بہاول پور ڈویژن سید حامد علی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکار کے ملازم ہے کسی کے ذاتی ملازم نہیں،ملازمین کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دینگے ہم کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نعمان اشرف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ملازمین کے احتجاج پر کمشنر بہاول پور نے احتجاجی مظاہرین کے وفد سے ملاقات کی جس پر کمشنر بہاول پور نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن نعمان اشرف کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -