عدالت کے باہر مدعی اور ملزمان نے ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا
لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل کمپلیکس کا احاطہ میدان جنگ بن گیا،ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی کی عدالت کے باہر مدعی اور ملزمان نے ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا،تھانہ ساندہ میں اقدام قتل کے ملزم اور مدعیوں کے درمیان جھگڑا ہوا توفریقین ایک دوسرے پر تھپڑ وں کی بارش کرتے رہے بعدازاں اطلا ع ملنے پر جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں منتقل کردیا۔