پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد کر لیا: چیئر مین ایس ای سی پی 

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد کر لیا: چیئر مین ایس ای سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)عامر خان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر عملدر آمد کر لیا ہے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالے پیسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مالیاتی شمولیت میں اضافے کیلئے فن ٹیک کو فروغ دے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے ریگولیٹری پالیسیوں میں ترامیم کی جارہی ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کو فروغ اور عوام کو آسان مواقع میسر آئیں گے، ایس ای سی پی نے وبا ء کے دوران ٹیکنالوجی کے استعمال کے اقدامات کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے مالیاتی شمولیت کو ملک کے ہر حصے میں پہنچایا جا سکتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رسائی ممکن بنانے کیلئے سٹیٹ بینک سے بات کر رہے ہیں تاکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے ای ٹی ایف تک رسائی ہو سکے۔
عامر خان

مزید :

صفحہ اول -