کراچی: اے این پی کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات 

کراچی: اے این پی کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے این پی سندھ کے وفد کی صوبائی صدر شاہی سید کی قیادت میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ، سعید غنی اور بیرسٹر مرتضی وہاب بھی شریک تھے۔اے این پی کے وفد میں صوبائی قائم مقام جنرل سیکرٹری ثمر دین خٹک، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی حنیف شاہ اور اورنگزیب بونیری، شامل تھے۔وفد نے وزیر اعلی سندھ کو ضلع غربی اور ضلع ملیر کی پختون آبادیوں کو صاف پانی کی قلت سے آگاہ کیا. وزیر اعلی سندھ نے وفد کو یقینی دہانی کروائی کہ پانی ایک بنیادی ضرورت ہے۔اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ وزیر اعلی نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو ضلع غربی اور ملیر میں پانی اور سیوریج کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے وزیر اعلی سندھ کو باچاخان جنرل ہسپتال کی جلد سے جلد تعمیر کے لیئے آپنا کردار آدا کرنے کی درخواست کی اور ہسپتال کے نام کے حوالے سے اے این پی کے کارکنان میں موجود تشویش سے بھی وزیراعلی سندھ کو آگاہ کیا. اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میرا گھر ہے۔اور ہم نے آپنے گھر کی تعمیر نو شروع کی ہے۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ اور پرانی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -