تھر،کنویں سے ہندو لڑکی  اور لڑکے کی لاشیں برآمد

تھر،کنویں سے ہندو لڑکی  اور لڑکے کی لاشیں برآمد

  

تھرپارکر(این این آئی)تھرپارکر میں کنویں سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر اجتماعی خودکشی کی ہے۔تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں 13 سالہ لڑکی پدماں اور 14 سالہ لڑکے رمیش کی لاشیں کنویں سے ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں آپس میں کزن تھے، لاشوں کو اسلام کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعدمزید تحقیقات کی جائے گی، واقعے کی خودکشی سمیت ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان دونوں نے خود کشی کی ہے۔واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد صحرائے تھر میں رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 99 ہو چکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -