صوابی،زبانی تکرار پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق 

صوابی،زبانی تکرار پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق 

  

صوابی (بیورورپورٹ) موضع جلسئی میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بیوہ گل نور سکنہ جلسئی نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر گل نور پر ان کے بھتیجے سبحان اللہ اور بھائی حضرت شاہ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں گل نور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا رپورٹ میں وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے۔ پولیس نے مجروح کی بیوہ کی رپورٹ پر مبینہ طور پر باپ بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید :

صفحہ آخر -