پاکستا ن اسلام کا قلعہ ہے، فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے، مولانا عبدالخیرآزاد 

پاکستا ن اسلام کا قلعہ ہے، فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے، مولانا ...

  

چکدرہ (نامہ نگار)چیف خطیب بادشاہی مسجد لاہور اور ممتاز عالم الدین مو لانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ پا کستا ن کیخلاف دشمن سازشیں کررہی ہیں پا کستان اسلام کا قلعہ ہے۔فر قہ واریت کا خاتمہ ضر وری ہے،تمام مکا تب فکر کے علما ء مذ ہبی منافرت پھیلا نے والوں کے خاتمہ کے لیے ایک ہو نا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ سوات سے واپسی پر مقامی ہو ٹل ریور سوات میں لو ئرد یر سوات اورملاکنڈ کے صحافیوں پر مشتمل وفد کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کیخلاف دشمن سازشیں کررہی ہیں۔پا کستان اسلام کا قعلہ ہے۔اللہ تعالی نے پا کستان کو بے شمار نعمتیں عطا ء کی ہیں۔پا کستان کا استحکام علما ء کر ام مسلسل قر بانیوں کے مر ہون منت ہے۔امن دشمن ملک میں مذ ہبی منافرت پھیلا نے کی بھرپور کو شش کررہے ہیں۔تا ہم ایک پر امن معاشرے کے قیام کیلئے اور ملک کی سلامتی کے لیے فرقہ واریت کا خاتمہ ضر وری ہے۔انہوں نے کہا کہ امن اور اتحاد پیغام عام کرنا علما ء کی زمہ داری ہے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر مر کزی کو نسل ملک طارق اعوان،چیف ایڈیٹر وپبلشر ہفت روزہ مانند آئنہ ناصر ایوب لو ئر دیر،ملاکنڈ اور سوات کے صحافیوں پر مشتمل وفد بھی مو جود تھے 

مزید :

صفحہ اول -