ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کو ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرینگے، کامران بنگش 

ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کو ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرینگے، کامران ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)شمالی وزیرستان کے صحافیوں کے وفد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش سے منگل کے روز منسٹر بلاک سول سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد میں جنرل سیکرٹری شمالی وزیرستان پریس کلب احسان داوڑ، انعام داوڑ، نصیراللہ اور دیگر ممبران شامل تھے۔ ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کے مسائل اور انکے فوری حل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے صحافیوں کو ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرینگے۔ قبائلی صحافیوں نے مشکل وقت میں صحافت کے شعبے میں خدمات سر انجام دی ہیں۔ جس کا ادراک حکومت کو ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی عوام کے مسائل اُجاگر کرنے میں صحافی اپنا کردار ادا کریں تاکہ حکومت اس کو بروقت حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا سکے۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی صحافی اور پریس کلب دیگر اضلاع کے برابر حقوق رکھتے ہیں جبکہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے مسائل کا حل اور ترقیاتی کام حکومتی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع کے پریس کلبوں کیلئے وزیراعلی محمود خان نے بیس بیس لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا ہے جس سے قبائلی اضلاع کے پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل کافی حد تک حل ہوجائینگے۔معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صحافیوں کو تمام مراعات دے رہے ہیں۔ صحافیوں کے تمام جملہ مسائل بروقت حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -