شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کا شوکت خانم ہسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان

شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کا شوکت خانم ہسپتال ...
شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کا شوکت خانم ہسپتال کیلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے پشاور کینسرہسپتال کےلئے 44 لاکھ درہم گرانٹ کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  شیخہ جواہر کی جانب سے اعلان کی گئی رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 20 کروڑ روپے بنتی ہے اور یہ رقم شوکت خانم ہسپتال پشاور کےلئے جدید ترین طبی آلات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔پشاور کینسر ہسپتال میں جدید سہولتوں سے 2 ہزار سے زائد مریضوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -