پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے ذمہ داری سنبھال لی ، یہ کون ہیں ؟ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے چوڑا ہوجائے گا

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے ذمہ داری سنبھال لی ، یہ کون ...
پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے ذمہ داری سنبھال لی ، یہ کون ہیں ؟ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے چوڑا ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں پاک بحریہ کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں غیر ملکی سفیروں سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔پاک بحریہ کے دستے نے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سونپی۔
ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ امجد نیازی کو مبارکباد پیش کی۔
ایڈمرل ظفر عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر خصوصی توجہ دی، 4چینی فریگیٹ آئندہ 2 برس میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گے، پی این ایس یرموک پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا ہے اور پی این ایس ہیبت کی کیمیشننگ رواں سال کے آخر میں ہوگی۔ایڈمرل ظفر محمود کا کہنا تھا کہ گوادرمیں بحری اڈہ قائم کیا جا رہاہے، میرین ٹریننگ سینٹر کراچی سے گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جاچکا ہے۔بھارت کے ساتھ حالیہ تناو¿ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے اس پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی تھی جس نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -