پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے ،لائیوسٹاک کے شعبہ کی پائیدار ترقی سے فارمرز معاشی لحاظ سے مضبوط ہونگے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ سے متعلق اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے ،لائیوسٹاک کے شعبہ کی پائیدار ترقی سے فارمرز معاشی لحاظ سے مضبوط ہونگے ،لائیو سٹاک سیکٹر میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لائیو سٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے ۔دودوھ اور گوشت کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپناناہوگی،خصوصی کمیٹی 10 روز میں مستقبل کا روڈ میپ پیش کرے گی ۔