امریکی صحافی ڈیئنل پرل قتل کیس،پراسیکیوٹر جنرل کی استدعا پر سماعت10 روز کیلئے ملتوی،ملزموں کی رہائی روکنے کیلئے سندھ حکومت کی درخواست مسترد

امریکی صحافی ڈیئنل پرل قتل کیس،پراسیکیوٹر جنرل کی استدعا پر سماعت10 روز ...
امریکی صحافی ڈیئنل پرل قتل کیس،پراسیکیوٹر جنرل کی استدعا پر سماعت10 روز کیلئے ملتوی،ملزموں کی رہائی روکنے کیلئے سندھ حکومت کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈیئنل پرل قتل کیس پراسیکیوٹر جنرل کی استدعا پر سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی اورملزموں کی رہائی روکنے کیلئے سندھ حکومت کی استدعا مسترد کردی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈیئنل پرل قتل کیس میں ملزمو ں کی بریت کیخلاف سندھ حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے دلائل کی تیاری کیلئے وقت مانگ لیا،وکیل سندھ حکومت نے کہاکہ ہم دلائل کیلئے تیار ہیں،کوئی تاریخ نہیں مانگ رہے ،وکیل ملزمان نے کہاکہ ملزموں کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کافائدہ ملنا چاہئے ،عدالت نے 3 ملزموں کو بری اور دیگر کو7 سال قید کی سزاسنائی ،ملزم 18 سال جیل میں گزار چکے ہیں ۔

جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ سندھ حکومت پہلے ہی 3 ماہ کیلئے ملزموں کو حراست میں رکھنے کا حکم دے چکی ہے ،حکومتی احکامات کے بعد عدالتی حکم کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا ،پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہاکہ آئندہ سماعت سے قبل تحریری دلائل بھی جمع کرا دیں گے ۔

جسٹس قاضی امین نے کہاکہ باہر کیا ہورہااس سے غرض نہیں، ہم نے ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے ، جیل میں رہنے والے بے گناہ قرارپائیں تو مداواممکن نہیں ، مختاراں مائی کیس میں ملزموں کی بریت کافیصلہ معطل کیاتھا، مختاراں مائی کیس کے ملزم بھی جیل میں رہنے کے بعد بری ہوئے ،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کی ستدعا پر سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی اورملزموں کی رہائی روکنے کیلئے سندھ حکومت کی استدعا مسترد کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -